ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ریپ کے 15سال پرانے معاملے میں رام رحیم مجرم ثابت; ہوسکتی ہے7سال کی قید،28اگست کوسنایاجائے گا فیصلہ

ریپ کے 15سال پرانے معاملے میں رام رحیم مجرم ثابت; ہوسکتی ہے7سال کی قید،28اگست کوسنایاجائے گا فیصلہ

Fri, 25 Aug 2017 22:07:55  SO Admin   S.O. News Service

رائے پور،25اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو سادھوی سے جنسی استحصال کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے 28اگست کو ان کی سزا سنائے گی۔رام رحیم نے فیصلہ سنانے کے بعد عدالت میں اپنا ہوش کھوبیٹھے۔رام رحیم کو کورٹ سے سیدھاجیل لے جایاگیا۔ہریانہ کے کئی شہروں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے،رام رحیم کی میڈیکل جانچ چل رہی ہے،رام رحیم کو رہت سے جیل لایا گیا ہے،ڈیرہ کے حامیوں کی طرف سے زبردست تشددکیاجارہاہے۔
رام رحیم کو مجرم قرار دئے جانے کی خبر سے ملک بھر میں پھیلے رام رحیم کے لاکھوں حامیوں میں دکھ کی لہر پھیل گئی ہے۔خاص طور پر ہریانہ اور پنجاب میں، حامیوں کی بھیڑ نے حکومت کے ہاتھ پیرپھلادئے ہیں۔اس کیس میں عدالت رحیم کو 7سال سزا دے سکتی ہے۔قواعد کے مطابق اگر ایک ملزمان کو پانچ سال سے زائد عرصے سے سزا دی جاتی ہے تو اسے ہائی کورٹ سے ضمانت لینی ہوتی ہے۔اس لئے اب بابا رام رحیم کو ہائی کورٹ سے ضمانت لینی ہوگی،جب تک انہیں ضمانت نہ مل جائے انہیں جیل میں رہنا ہوگا۔سرسا کے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کے خلاف یہ معاملہ تب بحث میں آیا جب اپریل 2002میں ایک سادھوی نے خط لکھ کر پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ اور اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو جنسی تشدد کی شکایت بھیجی۔ہائی کورٹ نے اس خط کے حقائق کی تحقیقات کے لئے سرسا کے سیشن جج کو بھیجا اور اسی سال دسمبر میں سی بی آئی نے رام رحیم پر دفعہ 376، 506اور 509کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
 


Share: